کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے الندتعلق میں واقع مشہور درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے متصل شیولنگ نصب کرنے کے معاملے کو لے کر جاری تنازعات کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جنب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے مذکورہ مقام پر پوجا کی۔
Prohibition Order Enforced in Areas Adjacent to Dargah
بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ مقام پر پوجا کرنے والوں میں بیدر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کوبا، گلبرگہ جنوب سے رکن اسمبلی دتاتریہ پاٹل، سیٹم سے رکن اسمبلی راجکمار پاٹل تیلگور ،گلبرگہ رولار سے رکن اسمبلی بسوراج متےموڑ اور دیگر بی جے پی رہنما شامل ہیں جس کے بعد درگاہ اور بس اسٹینڈ روڈ کے قرب و جوار میں تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا، تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔