اردو

urdu

ETV Bharat / city

Desecration of Holy Quran and Mosque in Gulbarga: گلبرگہ میں قرآن شریف اور مسجد کی بے حرمتی - بی جے پی رہنما کے بیان کے بعد گلبرگہ میں قرآن و مسجد کی بے حرمتی

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے تاڑتیگنور علاقے میں رات کی تاریکی میں سماج دشمن عناصر نے مسجد و قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے نذر آتش کر دیا ہے، Desecration of Holy Quran and Mosque in Gulbarga۔ جس سے مسلمانوں میں غم کی لہر ہے۔ یہ واقعہ بی جے پی رہنما سبھاش گٹے دار BJP Leader Subhash Guttedar کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مشہور درگاہ حضرت لاڈلے انصاری میں شیولنگ ہے۔

Desecration of Holy Quran and Mosque in Gulberga
Desecration of Holy Quran and Mosque in Gulberga

By

Published : Dec 26, 2021, 12:12 PM IST

Updated : Dec 26, 2021, 12:24 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے تاڑتیگنور میں مسجد اور قرآن پاک کی سماج دشمن عناصر نے بے حرمتی کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے Desecration of Holy Quran and Mosque in Gulbarga۔

یہ پورا واقعہ بی جے پی رہنما سبھاش گٹے دار BJP Leader Subhash Guttedar کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ معروف درگاہ الند شریف کی درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری میں شیولنگ ہے۔

ویڈیو دیکھیے

قرآن پاک اور مسجد کی بے حرمتی سے علاقے کے مسلمانوں میں بے چینی اور غم و غصہ ہے۔ خبر کی اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچی الند تھانہ کی پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور سبھی لوگوں سے پرامن ماحول بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

موقع پر پہنچے کانگریس رہنما وہاج بابا Congress Leader Wahaj Baba نے کہا کہ گلبرگہ ایک صوفی سنتوں کا شہر مانا جاتا ہے۔ یہاں کے قومی یکجہتی، بھائی چارگی ماحول کو بگاڑنے کے لئے یہاں کے مسجد کے اندر فرقہ پرستوں نے قرآن مجید اور جائے نماز کو جلا دیا گیا ہے اور مسجد کے اسپیکر کو توڑا گیا ہے۔ یہاں کے بی جے پی کے ایم ایل اے سبھاش گٹے دار جھوٹ بول رہے ہیں۔ الند کی درگاہ شریف قومی یکجہتی کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہندو مسلم اور دیگر مذہب کے عوام بڑی عقیدت سے اس درگاہ شریف کو آتے ہیں۔ یہاں پر شیولنگ ہونے کا غلط متنازع بیان دیا گیا ہے۔ یہاں کی عوام میں نفرت کی بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس لئے یہاں کے ایم ایل اے کو فوری معافی مانگنے اور مسجد اور قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والوں کا جلد سے جلد پتہ لگا کر گرفتار کیا جائے۔

Last Updated : Dec 26, 2021, 12:24 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details