اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل سی الم پربو پاٹل نے کہا کہ 'لکھیم پور کھیری کا دورہ کر کے متاثرہ کسانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے جارہی پرینکا گاندھی کو گرفتار کرنا غلط ہے۔ مرکزی بی جے پی حکومت پولیس کا استعمال کرکے کانگریس پارٹی رہنماؤں کو نشانہ بنا کرانہیں گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بغیروارنٹ پرینکا گاندھی کو گرفتارکرنا یہ بی جے پی کی سوچی سمجھی چال ہے۔
گلبرگہ: پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج
ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ضلع کانگریس پارٹی کے جانب سے احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اس دوران کانگریس کارکنان بھاری تعداد میں موجود رہے۔
پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس نے احتجاج کیا
مزید پڑھیں:
پنجاب سے لکھیم پور جارہے سدھو کو پولیس نے روکا
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں کے آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ یہ حکومت دستور ہند کے خلاف کام کررہی ہے۔ آنے والے دنوں میں بی جے پی کو عوام ضرور سبق سکھائے گی'۔