ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں واقع جۓ بھوانی فنکشن ہال میں کرناٹک کانگریس پردیش کمیٹی کی جانب سے کنوینشن منعقد کیا گیا۔ یہ کنوینشن گلبرگہ ڈیوزنل سطح پر سنکلپ سماویش کے نام سے منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شو کمار اور کانگریس کئی سینیئر رہنما نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر سید ناصر حسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس سنکلپ سماویش کا مقصد ریاست بھر میں بی جے پی مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے کسان، مزدور مخالف پالیسوں کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے۔