اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: 24 سے 28 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہے۔

Complete lockdown in effect from May 24 to 28
24 سے 28 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ

By

Published : May 24, 2021, 4:36 PM IST

ریاست بھر میں 28 مئی سے 7 جون تک لاک ڈاؤں میں توسیع کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ وہیں یادگیر ضلع انتظامیہ نے ضلع میں بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر 24 مئی سے 28 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر راگاپریا

ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے یادگیر ضلع میں 24 مئی تا 28 مئی تک پانچ یوم کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے احکام جاری کیے ہیں۔

کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ لوگ مکمل لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں، اپنے گھروں میں رہیں، بلاضرورت خطی طور پر باہر نہ نکلیں اور کورونا سے محفوظ رہیں۔

24 سے 28 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ

انہوں نے کہا کہ دودھ، ہاسپٹل، میڈیکل اسٹور، ایمبولینس سروس کو ہی ان پانچ یوم کے لگائے گئے مکمل لاڈون میں کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی۔

کورونا پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے، جو 28 مئی تک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع صرف اور صرف آپ لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details