خیال رہے کہ ملک بھر میں سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں طالب علم سمیت سبھی مذہب سے تعلق رکھنے سیکولر طبقہ مذکورہ متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، عوام کے عوام احتجاج کو دیکھتے ہوئے بی جے پی گھبرا کر گھر گھر جاکر سی اے اے کے متعلق بیداری مہم شروع کی ہے۔
'بی جے پی سی اے اے سے متعلق عوام کو گمراہ کررہی ہے' اڈوکیٹ یم اے پٹھان کہا کہ جب دھارواڑ ضلع کے بی جے پی ایم پی پرلاد جوشی سی اے اے کے متعلق بیداری مہم کے لئے آئے، جب ان سے سی اے اے ہونے والے نقصانات کے متعلق سوالات پوچھنے پر بغیر جواب دیے خاموش نکلنے پر عوام کو سی اے اے کے تعلق سے تحفظات ہے۔
ایم اے پٹھان نے کہا کہ' بی جے پی سی اے اے کے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے'۔ بی جے پی اپنی ہی من مانی کررہی ہے۔ بی جے پی نے تو سی اے اے کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پاس کرا لیا مگر یہ قانون عوام کے عدالت میں کبھی پاس نہیں ہوگا۔
بی جے پی سپریم کورٹ بھی اس قانون کو پاس کرنے کے لیے ایک نمبر کے ذریعے میس کال کی بھی بیداری چلائی جارہی ہے۔ عوام اس طرح کے بہکاوے میں نہ آئے۔ جہاں بھی کہیں بی جے پی کے عوام سی اے اے کے متعلق سمجھا نے آتے ہیں۔ تو ان سے سوال کرنے کی کوشش کریں'۔