کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فرنٹ لائن واریئرز کی حثیت سے خدمات انجام دینے والی آشا کارکنان نے اپنے مختلف مطالبات کے متعلق ضلع کمشنر کو میمورنڈم دیا ہے۔
آشا کارکنان نے دس ہزار روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا - Asha workers demanded ten thousands per month
کرناٹک کے گلبرگہ میں کورونا وائرس سے متعلق سروے کررہی آشا کارکنان نے اپنے مختلف مطالبات کے متعلق ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا ہے۔
Asha workers
اس موقع پر آشا کارکنان نے کہا کہ انہیں دس ہزار روپئے ماہانہ ادا کیا جانا چاہئے کیونکہ اس وبا کے دوران وہ ایک مشکل کام کو انجام دیتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں دوسرے لوگوں کے کام بند ہوگئے ہیں ایسے میں انہیں دس ہزار روپئے ماہانہ دیا جانا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھر کے خرچے کو پورا کر سکیں۔
آشا ورکرز نے ڈی ایم کو دئے میمورنڈم میں کورونا کے متعلق سروے کے دوران پی پی ای کیٹ فراہم کرنے اور سروے کے دوران ان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔