اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dargah Hazrat Khawaja Banda Nawaz: درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں تیرہ سالوں سے سحری کا اہتمام - درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں سحری کا انتظام

گلبرگہ میں واقع درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز میں ماہ صیام کے موقع پر زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبا کے لئے گزشتہ 13 سالوں سے سحری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ Arrangement of Sehri for Students and Visitors

سحری کا اہتمام
سحری کا اہتمام

By

Published : Apr 11, 2022, 12:18 PM IST

ریاست کرناٹک کےضلع گلبرگہ میں واقع درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے احاطہ میں ماہ صیام کے موقع زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبا کے لئے گزشتہ 13سالوں سے سحری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ زائرين اور طلبا کے لئے ایک ماہ تک زین الدین شیرنی فروش کی نگرانی میں روضہ مارکیٹ نوجوانوں کے ایک گروپ کی جانب سے سحری اہتمام کیا جا تا ہے۔ Arrangement of Sehri for Students and Visitors

سحری کا اہتمام

اس موقع پر زین الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ تیرہ سالوں سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر سحری کا مسلسل اہتمام کیا جا تا ہے تاکہ یہاں پر آنے والے زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبہ کو سحری میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی مقصد کے تحت کئی نوجوان اس کام کو انجام دیتے ہیں، یہاں پر روزانہ سحری کے لئے الگ الگ پکوان بنایا جاتا ہے، رات تین بجے سے ہی دسترخوان بچھا دیا جاتا ہے۔ خواتین و مرد حضرات سحری کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر سینکڑوں افراد روزانہ سحری کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details