اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2020, 9:26 PM IST

ETV Bharat / city

کرناٹک: سی اے اے کے خلاف شرالکپہ میں احتجاج

ریاست کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا کے حلقہ شکاری پور کے شرالکپہ میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

anti CAA ,NRC and NPR  protest in karnataka
کرناٹک: سی اے اے کے خلاف شرالکپہ میں احتجاج

اس موقعے پر مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' مرکزی حکومت سی اے اے جیسا متنازع قانون لاکر ملک میں ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، مودی حکومت عوامی مسائل کو نظر انداز کرکے لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے'۔

کرناٹک: سی اے اے کے خلاف شرالکپہ میں احتجاج

مظاہرین نے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا سے ریاست کرناٹک میں این آر سی کو نہ نافذ کرنے کی اپیل کی۔

مظاہرین نے کہا کہ ملک بھر میں اضطرابی کیفت طاری ہے حکومت اعتماد بحال کرنے کے بجائے سی اے اے کو نافذ کرکے عوام کو مزید گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' ملک میں ریپ اور قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں، آج ملک میں لڑکیاں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہے، آئے دن جنسی زیادتی کی وارادت نے ملک کی شبیہ کو بھی خراب کردیا ہے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، لڑکیاں دن میں بھی تنہا باہر جانے سے ڈرتی ہیں۔

عید گاہ میدان میں مظاہرین جن میں ہندو - مسلم سمیت سبھی طبقہ کے افراد شامل تھے۔ انہوں نے تحصیلدار کے ذریعے مرکزی حکومت کو میمورنڈم بھی بھیجا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details