خواجہ بندہ نواز ہسپتال کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معین الدین نے کہا کہ نشہ سے ہونے والے نقصانات کے متعلق طلبہ، ڈاکٹر اور نرسز کی جانب سے پینٹنگ کرتے ہوئے نشہ مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ آج کئی نوجوان نشیلی چیزوں کا استعمال کر کے اپنی زندگی خراب کر رہے ہیں۔ اس لئے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر توجہ دیں۔ اپنے بچوں کو اپنا کچھ وقت دینا چاہئے۔ آج کئی طرح کا نشہ کیا جارہا ہے۔ نشہ کرنے سے انسان کا ذہن کمزور ہو جاتا ہے، جس سے اچھے بُرے کی پہچان نہیں ہوتی ہے۔
گلبرگہ: پینٹنگ کے ذریعے نشہ مخالف مہم چلائی گئی - etv bharat news
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے خواجہ بندہ نواز ٹیچنگ اینڈ جنرل ہسپتال میں طلبہ، ڈاکٹرز اور نرسز کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کے پیشِ نظر پینٹنگ کرتے ہوئے نشہ مخالف مہم چلائی گئی۔
پینٹنگ کے ذریعے نشہ مخالف مہم چلائی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ نشہ کی لت سے انسان اپنے ہی اندر ایک الگ دنیا بنالیتا ہے۔ آج کل سب سے زیادہ بہت کم عمر کے نوجوان ڈرگس، گانجہ جیسی نشیلی چیزوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ نشہ کرنے سے صرف گھر ہی نہیں بلکہ معاشرہ اور نسلیں بھی تباہ ہوجاتی ہیں۔ آج کے نوجوان اس ملک کے مستقبل ہیں۔ نوجوان ڈرگس، گانجہ اور دیگر نشیلی چیزوں سے دور رہیں۔ سماج میں اپنا نام روشن کریں۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: انسداد منشیات کے عالمی دن پر منشیات مخالف مہم کا آغاز