شفاف شہروں میں مچھروں کا خوف - mosquitoes in kakianada
آندھراپردیش کے کئی اضلاع میں مچھروں کا خوف پایا جارہا ہے، خصوصاً شفاف کہلائے جانے والے شہر جیسے وجئے واڑہ،کاکی ناڈا،وشاکھاپٹنم میں بخار کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔
مچھروں کے کانٹنے سے متعدد افراد بیمار ہوئے ہیں، تشخیص کے بعد ان میں کچھ مریضوں میں ڈینگی اور ملیریا بھی پایا گیا ہے۔ رواں برس جنوری سے ابھی تک ان شہروں میں24,500 افراد ملیریا کے شکار ہوئے، اور4,300 کیسیز ڈینگی کے پائے گئے۔
مرکز کی جانب سے شفاف شہروں میں سر فہرست وشاکھاپٹنم،وجئے واڑہ اور کاکی ناڈا میں سب سے زیادہ بخار،ملیریا اور ڈینگی کے کیسیز درج ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں بتایا جارہا ہیکہ متعلقہ عہدیداران کی غیر ذمہ داری کی وجہ مچھروں کی وبا شہروں میں پھیل رہی ہے۔
مذکورہ شہروں کی عوام بخار کی وبا کے پھیلنے سے پریشان اور خوف زدہ ہیں، اور اس کی روک تھام کے لیے مثبت اقدامات کرنے حکومت پر زور دے رہے ہیں۔
TAGGED:
شفاف شہروں میں مچھروں کا خوف