ایم وینکیا نائیڈو کے مجوزہ دورے کے پیش نظر چیف سکریٹری نرنجن آریہ نے آج دورے کی ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دی۔نرنجن آریہ نے انتظامی اور پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ نائب صدر جمہوریہ کے مجوزہ دورہ جیسلمیر اور جودھ پور کے لیے ضروری تیاریوں کو یقینی بنائیں۔
چیف سکریٹری میں نائب صدر جمہوریہ کے دورے کی تیاریوں کے حوالے سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس افسران نائب صدر جمہوریہ کے دورے کے لیے ضروری تیاریوں کو یقینی بنائیں اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں اہم شخصیت کا دورہ اور سفر ہورہا ہے، لہذا انتظامی افسران کو اسے یادگار بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کے قیام اور سفر کے حوالے سے جیسلمیر اور جودھپور کلکٹرس کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ضروری ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب صدر اپنے مجوزہ جیسلمیر اور جودھپور دورے کے دوران تنوٹ ماتا مندر ، لونگے والا پوسٹ، وار میوزیم اور مہران گڑھ درگ اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کریں گے۔نائب صدر جمہوریہ کے دورے کے دوران گورنر کلراج مشرا بھی موجود رہیں گے۔
مزید پڑھیں:India at UNGA: نسل پرستی انسانیت کی روح کے مخالف ہے
میٹنگ میں تعمیر عامہ محکمے کے چیف سکریٹری راجیش یادو نے محکمہ کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سےچیف سکریٹری کو آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں موجود جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی چیف سکریٹری گائتری راٹھور نے کہا کہ محکمہ اور متعلقہ اضلاع کے افسران نائب صدر کے سیکرٹریٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور دورے اور سفر سے متعلق ضروری تیاری کی جا رہی ہیں۔ جودھپور ، جیسلمیر کے پولیس افسران اور جے پور میں واقعے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔
(یو این آئی)