لونی سمیت دھدھاڑا بھانواس کے ساتھ باڑ میر کے اجیت گاؤں کے کھیتوں پر ٹڈڈیوں کا ایک بڑا ہجوم دیکھنے کو ملا، اس کے علاوہ متعدد مقامات پر بھی مری ہوئی ٹڈیوں کو پایا گیا ان ٹڈیوں نے علاقے میں لگے فصل کو بھی نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے زیرے کی فصل مہنگی ہو گئی اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا
تعجب خیز بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹڈیوں کو مارنے والی دوائیں بھی کارآمد نہیں ہیں اور اس سے ٹڈیاں نہ تو بھاگ رہی ہیں اور نہ ہی مر رہی ہیں ٹڈیوں سے فصل کی حفاظت کے لیے کسان ٹائر جلا کر دھواں کررہے ہیں اس کے علاوہ لوگ اپنی کھیتوں کی حفاظت کے لیے شب بیداری کرنے پر مجبور ہیں