عمر قید کی سزاا کاٹ رہے آسارام کو ہفتہ کے روز باقاعدہ جانچ کے لئے جودھپور ایمس لے جایا گیا۔ جس کے بعد اس کے ایم ایس کے جنرل آئی سی یو میں انہیں داخل کیا گیا۔
دراصل آسارام کی صحت کی جانچ میں لیور میں انجائم میں اضافہ کی بات سامنے آئی ہے ۔ اس کے علاوہ یورین انفیکشن بھی بڑھا ملا۔ گزشتہ 5 دن سے آصارم بخار میں بھی مبتلا تھے۔
ایمس کے ڈاکٹروں نے جنرل آئی سی یو میں آپریشن کے لیے بھرتی کی ہے۔ جہاں ابھی آسرام کے اور ٹیسٹ بھی ہوں گے۔ اگلے 48 گھنٹے تک آبزرویشن میں انہیں رکھا جائیگا۔
آسارام ہفتہ صبح 11 بجے جیل سے باہر نکلنے سے پہلے ہی ان کے حامیوں کو یہ اطلاع ملی۔ جس کے بعد ایمس کے احاطہ میں آسارام کے عقیدت مند اور ان کے حامیوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی