اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: بزرگ نے پرندوں کے لیے ڈیم بنایا - بنجر پہاڑ پر پانی

بزرگ کامیگوڑا تعلیم یافتہ نہیں ہیں لیکن انہوں نے اپنے ڈیم کو اس انداز میں تعمیر کیا ہے کہ پہاڑی سے بہتا ہوا پانی ایک ڈیم سے دوسرے ڈیم میں چلا جاتا ہے۔ یہ ان کی اپنی انجینئرنگ ہے۔ کسی بھی چھوٹے ڈیم کا اوور فلو ضائع نہیں ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں بھی ان میں پانی باقی رہتا ہے۔ جہاں اس ڈیم سے پرندے پیاس بجھارہے ہیں تو وہیں اس کامیگوڑا کی انجیئرنگ کی خوب ستائش ہورہی ہے۔

An old man built a dam for birds, the minister promised to help
کرناٹک: پرندوں کے لیے ایک بزرگ نے بنایا ڈیم، وزیر نے مدد کرنے کا وعدہ کیا

By

Published : Jul 8, 2020, 7:26 AM IST

کرناٹک کے ایک 82 سالہ رہائشی بزرگ کامیگوڑا نے اپنی زندگی کے 40 سال جانوروں اور پرندوں کے لیے پانی کا بندوبست کرنے میں گزار دیے۔ ان کی اس بہترین کاوش کے سبب، آج بنجر پہاڑی زمین نہ صرف سرسبزوشاداب ہے بلکہ بے زبان مخلوق بھی اپنی پیاس بجھارہے ہیں۔

ویڈیو

آبی وتوانائی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کامیگوڑا جیسے افراد کو آگے لانے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے۔ شیخاوت نے کہا ہے کہ اگر آپ کے آس پاس کامیگوڑا جیسے لوگ موجود ہیں یا آپ خود بھی اس کام میں مصروف ہیں تو اپنی کہانی میرے ساتھ شیئر کریں۔ میں ایسے لوگوں کی مدد کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

طبی پودوں کے تحفظ کے لئے مفاہمت نامہ

کرناٹک کے دسانا ڈوڈی گاؤں کے رہائشی کامیگوڑا پیشے سے چرواہا ہیں۔ ایک دن بنجر خشک پہاڑی پر چلتے ہوئے انہوں نے پیاسے پرندوں کو دیکھا۔ انہیں پرندوں کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ کامیگوڑا کو پتہ تھا کہ پہاڑی پر بارش کا پانی آتا تو ہے لیکن رک نہیں پاتا ہے۔ یہ سوچ کر ڈیم بنانے کا خیال آیا۔

کامیگوڑا تعلیم یافتہ نہیں ہیں لیکن انہوں نے اپنے ڈیم کو اس طرح تعمیر کیا ہے کہ پہاڑی سے بہتا ہوا پانی ایک ڈیم کی تکمیل کے بعد بنائے گئے دوسرے ڈیم میں چلا جاتا ہے۔ یہ ان کی اپنی انجینئرنگ ہے۔ کسی بھی چھوٹے ڈیم کا اوور فلو ضائع نہیں ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں بھی ان میں پانی باقی رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details