ریاست ہریانہ کے شہر جیند کے کھٹکڑ گاوں واقع ٹول پلازا پر جاری کسان دھرنے پر کسانوں کی حمایت کرنے پہنچے کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ یہ لڑائی کانگریس بمقابلہ بی جے پی نہیں ہے، نہ ہی کسان مزدور بمقابلہ بی جے پی ہے، بلکہ یہ ملک بمقابلہ بی جے پی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے پاس پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ماں کے لیے غم کا اظہار کرنے کا وقت تو ہے لیکن کسان تحریک میں جاں بحق ہوچکے 57 سے زائد کسانوں کے لیے دو لفظ بولنے کا بھی وقت نہیں ہے۔