اردو

urdu

ETV Bharat / city

جھانسی: کورونا وائرس کا خوف، گوشت کا کاروبار متاثر - کورونا وائرس

ملک میں کورونا وائرس کی دستک کے بعد ان افراد کی روزی روٹی پر کافی اثر پڑا ہے، جو گوشت کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

Fear of the Corona virus on meat traders
جھانسی: کورونا وائرس کے ڈر کا اثر گوشت کاروباریوں پر

By

Published : Mar 12, 2020, 1:12 PM IST

کورونا وائرس کے ڈر سے لوگوں نے گوشت کو کھانا لگ بھگ بند کردیا ہے۔ جہاں ایک طرف چکن کا کچا گوشت بیچنے والے خریدار کا انتظار کرتے ہیں، تو ہیں تندوری اور کباب کے کاروباری بھی اس سے متاثر ہیں۔

دوسرے شہروں کی طرح اتر پردیش کے جهانسی شہر میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں گوشت کھانے کے شائقین افراد نے کورونا وائرس کے ڈر سے اب گوشت کو کھانا کھلانا لگ بھگ بند سا کر دیا ہے۔

اس کا سیدھا اثر شہر کے مسلم پریواروں پر پڑا ہے۔ گوشت کے اکثر کاروباری مسلم سماج سے آتے ہیں۔ کورونا وائرس کا ڈر لوگوں پر اس قدر حاوی ہے کہ کئی شادی اور بیاہ جیسے بڑے پروگراموں میں بھی گوشت کا انتظام لگ بھگ بند ہو گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details