ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں لاک ڈاؤن کی تکمیل کرتے ہوئے ویڈیو کالنگ کے ذریعے شادی کی تقریب عمل میں لائی گئی۔
صاحب گنج میں واقع تلجہاری علاقے کے لال ماٹی گاؤں کے مقیم ڈاکٹر پیر محمد نے اپنی بیٹی کا نکاح پاکڑ ضلع کے رہنے والے غیاث الدین انصاری کے بیٹے مقصود انصاری سے طے کی تھی، شادی 25 مارچ کو ہونی تھی لیکن عالمی وبا کے پیش نظر طویل وقت کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 5 سے زیادہ لوگ شادی میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔