اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس اہلکار نے بیوی کے ساتھ خودکشی کی - چھت کے پنکھے سے لٹکیں لاشیں پیر کی دیر رات برامد

جام نگر: گجرات میں جام نگر شہر کے بی ڈویزن علاقہ میں ایک پولیس اہلکار نے بچے کو چھوڑ کر اپنی بیوی کے ساتھ گھر میں خودکشی کرلی۔

By

Published : Aug 18, 2020, 5:29 PM IST

پولیس نے منگل کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس ہیڈکوارٹر کے باشندہ بھرت جادو (27) اور اس کی بیوی جاگرتی بین (23)کی چھت کے پنکھے سے لٹکیں لاشیں پیر کی دیر رات برامد کی گئیں۔
اس دوران گھر میں ہی پلنگ کے پاس ان کا چار مہینہ کا بیٹا زندہ ملا، موقع سے کوئی خودکشی نامہ نہیں ملا ہے۔
بھرت جادو پنچ کوشی بی ڈویزن تھانہ میں پولیس کانسٹبل کے عہدہ پر گزشتہ ساڑھے چار برس سے کا م کررہا تھا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details