انکت کے قتل کے بعد جب گھر والوں نے شور مچایا تو آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع واردات پرپہنچی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
گھر والوں کے مطابق دیر رات کچھ لوگوں نے انکت کے کمرے میں داخل ہوکر اس کا قتل کردیا، نامعلوم افراد نے انکت پر چاقو اور بندوق سے حملہ کیا۔ بعدازں لواحقین نے جموں پونچھ شاہرہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو بند کر کے احتجاج کیا ہے۔