اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوگا سے متعلق ویڈیو کشمیری زبان میں

وزیر اعظم نے یوگا کی مشق کرتے ہوئے کشمیری زبان میں تھری ڈی ویڈیو شیئر کیا ہے۔

یوگا سے متعلق ویڈیو کشمیری زبان میں
یوگا سے متعلق ویڈیو کشمیری زبان میں

By

Published : Mar 30, 2020, 1:03 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر یوگا کرنے کا ایک تھری ڈی اینی میٹڈ ویڈیو شیئر کیا ہے۔

ویڈیو: یوگا سے متعلق ویڈیو کشمیری زبان میں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 'چند نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی، جنہوں نے مجھ پر یوگا کی مشق کرتے ہوئے 3D اینی میٹڈ ویڈیو بنایا ہے'۔

تھری ڈی ویڈیو میں یوگا کا طریقہ

مودی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'فٹ انڈیا کے لئے یوگا کی مشق کرتے رہیں'۔

انھوں نے کہا کہ 'کسی نے مجھ سے اس دوران میری فٹنس روٹین کے بارے میں پوچھا۔ لہذا یوگا کے اس عملی مشق کو شیئر کرنے کا سوچا'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹ

مودی نے لکھا ہے کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ بھی یوگا کی باقاعدگی سے مشق کرنا شروع کردیں'۔

اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو ایڈریس 'من کی بات' میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہ رہے ہیں۔

تھری ڈی ویڈیو میں یوگا کا طریقہ

انہوں نے کہا کہ 'یاد رکھیں کہ میں فٹنس ماہر نہیں ہوں ، میں یوگا ٹیچر بھی نہیں ہوں۔ میں محض ایک پریکٹیشنر ہوں۔ کچھ یوگا آسنوں نے مجھے بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ممکن ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان میں سے کچھ نکات آپ کی مدد کرسکیں'۔

تھری ڈی ویڈیو میں یوگا کا طریقہ

گذشتہ برس جون میں یوم یوگا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو یوگا کی مشق کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ایسی ہی ویڈیوز شیئر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details