جموں علاقے کے دگانا کے رہنے والے 2 مریض ٹیب آئسولیشن وارڈ سے اس وقت باہر آگئے جب انہیں موبائل پر منفی رپورٹ کا غلط پیغام ملا، جس کے بعد دونوں نے گھر جانے کے لیے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔
تاہم جب اس کے بارے میں ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیشور شرما کو پتہ چلا تو انہوں نے فورا ان کی بات ہیلتھ جموں سے کروائی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ یہ ایک فرضی پیغام ہے جبکہ رپورٹ مثبت ہے۔
جموں: آئیسولیشن وارڈ میں ہنگامہ - Wrong message of Corona
جمعہ کی صبح جموں کے سی ڈی ہسپتال میں غلط پیغامات کی وجہ سے دو کورونا مریضوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔
جموں: موبائل پر کورونا منفی رپورٹ کا غلط پیغام
وہیں سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیشور شرما نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'انہیں اس معاملے کی پولیس نے اطلاع دی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کون ایسا غلط پیغام بھیج سکتا ہے۔'