جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے بلاک کنڈی میں عالمی یوم جذام منایا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد جذام کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ World Leprosy Day observed
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمن اور سی ایم او راجوری ڈاکٹر شمیم بھٹی کی ہدایت پر بی ایم او کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک کی زیرنگرانی سی ایچ سی کنڈی میں عالمی یوم جذام کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
این ایل ای پی کے تحت جذام سے متعلق آگاہی مہم کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد ڈاکٹر اقبال ملک نے CHC کنڈی میں کیا۔ انہوں نے 2022 کے آخر تک جذام کے خاتمے اور بھارت کو جذام سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا بھی عہد کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک جو ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام آفیسر بھی ہیں نے کہا کہ جذام کے شکار افراد کو بدنما داغ، امتیازی سلوک اور تنہائی کی وجہ سے ذہنی طورپرکئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بی ایم او کنڈی نے مزید کہا کہ جذام مکمل طور پر قابل علاج ہے۔ جذام کے لیے ایم ڈی ٹی (ملٹی ڈرگ تھیراپی) صحت کے مراکز پر مفت دستیاب ہے۔