اردو

urdu

ETV Bharat / city

Will demolish all walls that stop people from getting benefits: لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں حائل دیواروں کو ڈھا دیا جائے گا - کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بیان

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ریئل اسٹیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’کچھ لوگ یہ نہیں چاہتے کہ جموں و کشمیر ترقی کرے‘۔ انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی تمام دیواروں کو توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔

لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں حائل دیواروں کو ڈھا دیا جائے گا
لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں حائل دیواروں کو ڈھا دیا جائے گا

By

Published : Dec 28, 2021, 1:19 AM IST

منوج سنہا نے جموں میں پہلی بار منعقدہ جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں، جبکہ ان کا مقصد جموں و کشمیر کو ترقی سے روکنا ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی دیگر ریاستوں کی طرح ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سونچ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ ترقی کےلیے رکاوٹیں کھڑی کرنے والی دیواروں کو توڑ دیا جائے گا اور جموں و کشمیر کو ترقی دی جائے گی۔

لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں حائل دیواروں کو ڈھا دیا جائے گا

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی Repeal of Section 370 کے ساتھ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے متعلق اسٹیٹ سبجیکٹ قانون State Subject Laws کے خاتمے اور ڈومیسائل قانون کو نافذ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں اب کسی بھی بیرونی ریاست کے افراد کچھ شرائط مکمل کرکے یہاں زمین، جائیداد اور نوکری کرسکتے ہیں، یا یہاں کے مستقل باشندہ بن سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ نے مرکزی حکومت کے ساتھ جموں ضلع میں آج ایک 'ریئل اسٹیٹ سمٹ' Real Estate Summit کا اہتمام کیا، جس میں ملک کے مختلف نجی کمپنیوں نے انتظامیہ کے ساتھ 39 معاہدے کئے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سمٹ Summit کے دوران مختلف کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے 39 معاہدوں میں ریئل اسٹیٹ Real Estate، سیاحت، فائنانسنگ، فلم و دیگر شعبوں پر منظوری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

Reaction on Real Estate Summit in Kashmir: ریئل اسٹیٹ سمٹ کے تعلق سے وادی کے سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی مشترکہ تعاون سے منعقد ریئل اسٹیٹ سمٹ Reaction on Real Estate Summit in Kashmir کے تعلق سے جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ 'ایک بار پھر حکومت کے حقیقی ارادے سامنے آ گئے ہیں۔ لداخ کی عوام کی زمین، نوکریاں، ڈومیسائل قوانین اور شناخت کو محفوظ بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کو فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details