اردو

urdu

ETV Bharat / city

Omicron variant: 'کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے' - گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں

پرنسپل جی ایم سی جموں Principle GMC Jammu نے بتایا کہ 'کورونا وائرس Corona Virus کا نیا وارینٹ کافی تیزی سے پھیلنے والا ہے، اس کے تئیں ہم سب کو سنجیدہ رہنا ہے اور مسلسل حفاظتی اقدامات اٹھانے ہیں، کسی طرح کی لاپرواہی بے حد خطرناک ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے
کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے

By

Published : Nov 30, 2021, 7:43 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں Government Medical College, Jammu کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن نے کہا کہ جی ایم سی GMC اور اس سے منسلک ہسپتال نئے کورونا وائرس وارینٹ اومیکرون New Coronavirus Variant Omicron سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے، کیونکہ جس نئے وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے

ڈاکٹر ششی سودن نے بتایا کہ جموں میں کورونا انفیکشن کی صورتحال پہلے سے قابو میں ہے۔ اس کے باوجود تھوڑی سی لاپرواہی بہت زیادہ نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اس کے مد نظر 'ٹریس، ٹیسٹ اینڈ ٹریٹ' پالیسی کے مطابق، کووڈ۔19 کی روک تھام اور علاج کے انتظامات مؤثر طریقے سے جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کووڈ سے بچانے کی کوشش کرے گا وہ کامیاب بھی ہو سکتا ہے، دریں اثنا کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر 'جی ایم سی جموں' اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں پھر سے ایک بار شروع کردی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details