ضلع کشتواڑ میں پانی کی قلت سے عوام پریشان ہیں۔ چند کلو میٹر کی دوری پر علاقہ ٹھاکرائی واقعہ ہے اور وہاں ایک پانی کی پایپ لاین ہے۔ تاہم علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے پائپ کی لائن تہس نہس ہو گئی ہے۔
کشتواڑ: پانی کی قلت سے عوام کو مشکلات سات ماہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک پانی دستیاب نہیں ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کے کئی حکام سے بات چیت کی گئی لیکن اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ لوگوں کو پانی کے حصول کے لیے کئی کیلو میٹر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
اس سلسلے میں عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اس مسئلے کو حل کریں۔