اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کے نشان سے گمشدہ شخص بازیاب - محمد عالم

جموں کے محمد عالم گذشتہ ایک برس سے لاپتہ تھا،اہل خانہ مسلسل اس کی تلاش کررہے تھے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک تصویر نے اس کو اس کے خاندان سے ملا دیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 28, 2019, 6:59 PM IST


محمد عالم اس وقت لوگوں کی نظروں میں آیا جب اس نے کانگریس پارٹی کے ہاتھ کے نشان والی پٹی کو لنگوٹ بنا کر پہن لیا اور کسی نے اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

لنگوٹ پہنے محمد عالم کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ جموں میں مقیم اس کے خاندان تک یہ تصویر پہنچ گئی۔

محمد عالم 19 مئی 2018 سے جموں سے لاپتہ تھا جس کی مسلسل تلاش جاری تھی، تاہم کانگریس کے ہاتھ والی پٹی نے اس کو اس کے خاندان سے ملادیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details