مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعدد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے۔ بغیر کاغذات کےگاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔Checking Vehicles in Kishtwar۔ ضلع کشتواڑ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔
اے آر ٹی او نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر چل رہی گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اس کے علاوہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے مسافرین سے زیادہ کرایہ وصول کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔