اردو

urdu

ETV Bharat / city

Udhampur Blast Case ادھم پور دھماکہ معاملہ میں این آئی اے نے جائے وقوع کا جائزہ لیا - قومی تحقیقاتی ایجنسی

این آئی اے کی اعلیٰ سطح کی ٹیم نے اُودھم پور میں جائے وقوع کا دورہ کیا۔ پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سٹکی بموں کے ذریعے دھماکے کرائے گئے تاہم فارنسک لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ Udhampur Blast Case

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 29, 2022, 3:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 5:32 PM IST

جموں:سلسلہ وار دھماکوں کے سلسلے میں این آئی اے کی ٹیم نے ادھم پور میں دونوں جگہوں کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سے نمونے جمع کیے۔ وہیں اُدھم پور بس اڈے کی بڑے پیمانے پر تلاشی لیے گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ گاڑیوں کی ایک ایک کرکے تلاشی لے رہے ہیں۔Udhampur Blast Case

ادھم پور دھماکہ معاملہ میں این آئی اے نے جائے وقوع کا جائزہ لیا

اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بس اڈے اور دومیل چوک میں ہوئے دو بم دھماکوں کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سپرد کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح این آئی اے کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم اُودھم پور پہنچی اور اُن مقامات کا جائزہ لیا جہاں پر دو دھماکے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی اس کام میں جٹ گئی ہے کہ دھماکے کس نوعیت کے تھے۔ پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سٹکی بموں کے ذریعے دھماکے کرائے گئے تاہم فارنسک لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اودھم پور میں کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر مشتبہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blast In Bus ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی

Last Updated : Sep 29, 2022, 5:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details