اردو

urdu

ETV Bharat / city

Reasi Accident ریاسی میں گاڑی الٹنے سے دو ہلاک - ریاسی روڈ ایکسیڈنٹ

ضلع ریاسی کے ماہور علاقے میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Reasi

ریاسی میں گاڑی الٹنے سے دو ہلاک
ریاسی میں گاڑی الٹنے سے دو ہلاک

By

Published : Sep 18, 2022, 1:24 PM IST

جموں: جموں کے ریاسی ضلع کے ماہور علاقے میں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری جس وجہ سے ماں بیٹے کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ مزید دو کی حالت بھی ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح ماہور ریاسی میں ایک آلٹو زیر نمبر (JK02AB-2403) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہرئی کھائی میں جاگری جس وجہ سے ایک ہی کنبے کے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔ vehicle overturns in Reasi

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ماں بیٹے کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ متوفین کی شناخت 42 سالہ سکینہ بیگم اور 20 سالہ امتیاز احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident in Rajouri راجوری سڑک حادثے میں چھ ہلاک

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ٹریفک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے ایک ہفتے کے دورا ن مختلف حادثات میں 25 افراد از جان جبکہ زائد از 50 زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی خاطر انتظامیہ کی جانب سے زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے عملی طورپر انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کچھ بھی نہیں کیا جارہا ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details