اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ: بھدرواہ چمبہ سڑک پر کار حادثہ، دو افراد ہلاک - doda Road accident

ڈوڈہ میں ٹاٹا سومو کے سو فِٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک فارسٹ گارڈ سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈوڈہ: بھدرواہ چمبہ سڑک پر کار حادثہ، دو افراد ہلاک
ڈوڈہ: بھدرواہ چمبہ سڑک پر کار حادثہ، دو افراد ہلاک

By

Published : Oct 17, 2021, 7:37 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں اتوار کے روز ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھدرواہ چمبا سڑک پر کھنی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔ ایک ٹاٹا سومو بھدرواہ چمبہ سڑک سے ہو کر سرتنگل کی جانب جا رہی تھی اور کھنی ٹاپ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فِٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ٹاٹا سومو کے سو فِٹ گہری کھائی میں گرنے سے ایک فارسٹ گارڈ سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت روی کمار اور پی ڈی ڈی کے ملازم اعجاز احمد سکنہ سرتنگل کے طور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی

وہیں اس حادثے میں بھیجا کا رہائشی عرفان احمد زخمی ہوا ہے۔ جسے مقامی لوگوں اور رضاکاروں کی مدد سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details