جموں:رواں برس منعقد ہونے والے بلائند کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جموں و کشمیر کے دو کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے بلایا گیا ہے۔ بنگلور میں جاری 11 روزہ کوچنگ اور سلیکشن کیمپ کے لیے جموں و کشمیر کے دو نابینا کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے۔ روہت شرما اور محمد عظیم نامی یہ دونوں کھلاڑی جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیںJK Players get call-up for national selection camp
کیمپ میں جموں و کشمیر کے دو کھلاڑیوں سمیت ملک بھر سے آنے والے 56 نابینا کھلاڑیوں میں سے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گیا۔ سب سے پہلے 29 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اس کے بعد 17 کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ ملے گی۔