اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ٹی آر ایف عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد - سرگرم عسکریت پسند

جموں و کشمیر پولیس نے جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ٹی آر ایف (دی ریسِسٹنس فرنٹ) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے، جس کی شناخت یوسف شیخ کے طور پر کی جارہی ہے جبکہ اس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

عسکریت پسند گرفتار
عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Sep 26, 2021, 3:21 PM IST

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب چیکنگ کے دوران اسکوٹی پر سوار ایک شخص ناکہ پوائنٹ سے تقریباً 50-60 میٹر دور ایک گدی (تکیہ) کو پھینک کر فرار ہوگیا جبکہ اس کے پاس ایک نیلے اور سیاہ رنگ بیگ بھی تھا۔ مشکوک شخص کا پولیس نے پیچھا کیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر

ابتدائی پوچھ گچھ پر اس نے اپنی شناخت یوسف شیخ کے طور پر کی جوکہ گداپورہ، شوپیان کا رہنے والا ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے کارتوس سے بھری ایک پستول برآمد ہوئی۔ ایس او جی جموں کے افسران نے موقع پر ہی اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ ٹی آر ایف کا ایک سرگرم عسکریت پسند ہے اور مخصوص کام کے لیے جموں آیا تھا۔

گرفتار عسکریت پسند سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے دو ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کی گئی ہے جنہوں نے اسے جاسوسی کے لیے مدد فراہم کی۔

اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر/21 315َ U/S 20، 23،38،39 UAP ایکٹ 7/25 آرمز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details