محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ہفتے کے روز بعد دوپہر ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا JK National Highway Restored ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال ٹریفک اہلکار کے مطابق قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پر ہفتے کی صبح چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی صبح کو پنتھال کے مقام پر پتھر گر آنے کے باعث اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی۔ تاہم بعد دوپہر شاہراہ کو آمد و رفت کے قابل بنایا گیا جس کے بعد گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Road Accident in Samba: سانبہ میں دلدوز سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے جب کہ سونہ مرگ-گمری روڈ اور کشتواڑ- سنتھن روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔