جموں خطے میں ایک سو سے زائد ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا۔ تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع پونچھ کے بس اسٹینڈ پر مرکزی حکومت کا پتلا بھی جلایا۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ووٹ بینک میں اضافہ کرنے کے لیے جموں کے تاجروں کو برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔
احتجاجیوں نے کہا کہ 'دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر جو رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہیں فائدہ پہنچارہی ہے۔ جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کی اجازت دے کر حکومت رہنماؤں کو خوش کررہی ہے جب کہ چھوٹے تاجروں کو برباد کررہی ہے'۔