اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہرائچ میں تین مشتبہ کشمیری حراست میں - بہرائچ میں تین مشتبہ کشمیری حراست میں

نیپال سرحد سے متصل مشرقی اتر پردیش میں دیوی پاٹن ڈویژن کے ضلع بہرائچ میں پولیس نے تین مشتبہ کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے-

Three suspected Kashmiri detained in Bahraich
بہرائچ میں تین مشتبہ کشمیری حراست میں

By

Published : Jan 16, 2020, 1:42 PM IST

دیوی پاٹن زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر راکیش سنگھ نے جمعرات کو بتایا کہ 'پولیس کی گشتی پارٹی نے علاقے میں بدھ دیر رات روڈ ویز کی ایک بس میں سوار تین کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے'۔

راکیش سنگھ نے بتایا کہ ' ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے تھانے لے جایا گیا ۔

مشتبہ نوجوان بہرائچ کے ڈگیہا چوک سے گونڈا کی جانب آ رہے تھے ۔

ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ تینوں جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں ۔

پولیس نوجوانوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔انہوں بتایا کہ نوجوانوں نے اپنے نام لیاقت حسین (20)، محمد اقبال (35) اور لیاقت حسین (22) بتایا ہے ۔ نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ مدرسے کے لئے چندہ اور امداد مانگنے آئے تھے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details