اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: تین مقامات پر تین سانپ پکڑے گئے - latest news jammu

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج تین مختلف مقامات پر محکمہ وائلڈ لائف نے مختلف مقام پر تین سانپ پکڑے، جن میں کوبرا سانپ بھی شامل ہے جو کہ پانچ فٹ لمبا تھا۔

جموں:تین مقامات پرتین سانپ پکڑے گئے
جموں:تین مقامات پرتین سانپ پکڑے گئے

By

Published : Sep 14, 2021, 7:51 PM IST

وائلڈ لائف وارڈن جموں انیل کمار اتری کے مطابق ان سانپوں کو جیول چوک، بیلی چیرانا اور ریلوے اسٹیشن کے مقامات پر پکڑا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ کوبرا سانپ کو بیلی چرانہ کے علاقے میں ایک بھیڑ فارم سے پکڑا گیا جو کہ پانچ فٹ لمبا تھا اور دوسرے سانپ کو جیول چوک میں پکڑا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ کو ان سانپوں کے بارے میں جب جانکاری ملی تو محکمہ نے ان جگہوں پر ٹیم روانہ کی۔

مزید پڑھیں:'جموں و کشمیر میں عارضی مواصلاتی بندشیں تشویش ناک'

وائلڈ لائف وارڈن کے مطابق ان سانپوں کو جنگل میں چھوڑا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details