اردو

urdu

ETV Bharat / city

J&K Writer Win Sahitya Akademi Award 2021:خالد حسین ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 سے سرفراز

جموں و کشمیر کے تین ادیبوں کو سال 2021 کے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ان ادیبوں میں خالد حسین،ولی محمد اور راج راہی شامل J&K writers win Sahitya Akademi Award 2021 ہیں۔ وہیں ایل جی منوج سنہا نے ایوارڈ جیتنے والے ادیبوں کو مبارکباد پیش کی۔

J&K Writers Win Sahitya Akademi Award 2021
جموں و کشمیر کے تین ادیبوں نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 جیتا

By

Published : Dec 31, 2021, 8:39 PM IST

Updated : Dec 31, 2021, 10:37 PM IST

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے معروف مصنف خالد حسین کو پنجابی زبان میں افسانوی مجموعہ 'سلن دا سالان' کیلئے خالد حسین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 سے نوازا ہے۔

جموں و کشمیر کے تین ادیبوں نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 جیتا

اکادمی کے بیان کے مطابق ولی محمد اسیر کشتواڑی کو کشمیری زبان میں تنقیدی تصنیف’’توازن ‘‘جبکہ راج راہی کو ڈوگری زبان میں کہانیوں کے مجموعی 'نمے ٹنل' کیے لیے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے والوں کو کندہ شدہ تانبے کی تختی، ایک شال اور ایک لاکھ نقد رقم سے نوازا جائے گا۔

اس اہم پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا LG on Sahitya Akademi Award نے تینوں مصنفین کو یہ کارنامہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

ٹویٹ

منوج سنہا نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے نامور ادیبوں شری راج راہی، شری ولی محمد اسیر کشتواری اور جناب خالد حسین کو باوقار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2021 جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘‘۔

ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے کشمیری مصنف راضی طاہر بھگت کو ان کی مختصر کہانیوں کے مجموعے 'یلی آنی پھٹ' اور ڈوگری میں ارون آکاش دیو کو ان کی شاعری مجموعے 'پھنگ ہونسلے دے' اور عمر فرحت میں اردو شاعری مجموعہ ’’زمین زاد‘‘کے لیے یووا پرسکار ایوارڈ سے نوازا ہے جبکہ مجید مجازی کو کشمیری میں ان کی مختصر کہانیوں کے مجموعے 'پھلئی گلن ہینزاور ان کے مختصر ناول 'کھڑک سنگھ تے اسدا گگلو' کے لیے ڈوگری میں نرسنگ دیو جموال کو ' بال ساہتیہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2021, 10:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details