سری نگر: جموں و کشمیر میں گذشتہ چند دنوں سے لگاتار ہلکے درجے کے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ڈوڈہ میں ہفتے کی صبح 9 بجکر 6 منٹ ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔ حالانکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquakes in Jammu and Kashmir
ضلع ڈوڈہ میں جمعے کے روز دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور سے قبل 24 اگست کو بھی اسی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبہر کرتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake strikes Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے