جموں و کشمیر پولیس نے راجوری کے کالا کوٹ میں چوری کے معاملے Cases of Theft in Kalakot, Rajouri میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی ان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کے سازو سامان بھی برآمد کیے ہیں۔
اس سلسلے میں، ایک مقدمہ ایف آئی آر 04/2022 پی ایس کالاکوٹ میں درج کیا گیا تھا اور ایس ڈی پی او نوشہرہ ذاکر شاہین مرزا کی نگرانی میں ایس ایچ او دیپک پٹھانیا اور پی ایس آئی امیت رادھے کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو تشکیل دی گئی۔
دوران تفتیش کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی اور تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی بنیاد پر دو افراد سرفراز احمد ولد کالا عمر ولد جمیل احمد ساکنہ کالا کوٹ اور فیاض احمد ولد محمد گاؤں گرات بروہ کالاکوٹ نے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔