اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی، بی ڈی سی انتخابات میں پہلا مقام حاصل کرے گی: کویندر گپتا - سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا کی سربراہی میں بی جے پی میں شامل

جموں و کشمیر میں جیسے جیسے بی ڈی سی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ویسے ہی بہت سے سرپنچ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اسی وجہ سے بی جے پی جیت کا دعوی کر رہی ہے۔

بی جے پی، بی ڈی سی انتخابات میں پہلا مقام حاصل کرے گی: کویندر گپتا

By

Published : Oct 9, 2019, 1:06 PM IST

ایک بار پھر جموں کے سب سے بڑے بلاک ستواری سے بہت سے پسماندہ برادری کے سرپنچوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

بتا دیں کہ جموں بی جے پی کے دفاتر میں سابق سرپنچ، پنچ اور ان کے حامی سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا کی سربراہی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔

بی جے پی، بی ڈی سی انتخابات میں پہلا مقام حاصل کرے گی: کویندر گپتا

چونکہ بلاک ڈولپمنٹ کمیٹی (بی ڈی سی) انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ اس کے بعد سے سرپنچ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ بی جے پی نے ریاست کی 316 بلاک کمیٹی میں سے 280 مقابلہ لڑنے کا اعلان کیا ہے اور ستواری بلاک سے عارف بانو کو ٹکٹ دیا ہے۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ بی جے پی بہت بڑے فرق سے بی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور اس میں اس کا پہلا مقام ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details