جموں: ملک کے مختلف علاقوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ جموں میونسپل کونسل کے اجلاس میں بھی اس سلسلہ میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔ کانگریس کے کارپوریٹر گورو چوپڑا نے بی جے پی پر فرقہ پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن کے کونسل اجلاس میں اگر لاؤڈ اسپیکر پر پابندی سے متعلق قرارداد پیش کی جاتی ہے تو اس کی پرزور مخالفت کی جائے گی۔ Loudspeaker Row Reaches J&K
لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کے خلاف جموں میونسپل کارپوریشن میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کونسلر نے ایک قرارداد پیش کی ہیں جس کے مطابق جموں میں غیرقانونی طور پر لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی عائد کی جائے گی تاہم جموں میونسپل کارپوریشن میں انڈین نیشنل کانگریس کے کونسلروں نے یہ فیصلہ کیا ہیں کہ وہ اس قرارداد کے خلاف کونسل کے سیشن میں مخالفت کریں گے۔ کانگریس کے کارپوریٹر گورو چوپڑا نے ائ ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس اب مذہب پر سیاست کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں رہا لہذا اب وہ مسجدوں مندروں اور دیگر مقامات پر لاوڈ اسپیکروں پر پابندی لگا کر لوگوں کو آپس میں باٹنا چاہتی ہے لہذا اس کی مخالفت کی جائے گی۔