جموں و کشمیر انتظامیہ جلد ہی جموں ہوائی اڈے پر نیے ٹرمنل کی تعمیر کے لئے 122 ایکڑ اراضی ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (AAI) کے حوالے کرے گا، تاکہ 25 ہزار مربع میٹر کی نئی ہوائی پٹی تعمیر کی جاسکے۔
ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لینگر نے اراضی کی حد بندی کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ جموں میں جدید نوعیت کے ٹرمنل کی تعمیر کے لئے اراضی منتقلی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔