جموں و کشمیر انتظامیہ ایک ہائی سکیوریٹی جیل بنا نے کا منصوبہ تیا ر کر رہی ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔ جس کے لئے محکمہ مال نے 204 کنال سرکاری اراضی محکمہ جیل خانہ کو منتقل کر دی ہے۔
جیل کی تعمیر کے لئے 204 کنال 16 مرلہ سرکاری زمین کی منتقلی کی منظوری دی گئی ہے، جس میں خسرہ نمبر 917/896(43 کنال 7 مرلہ)، 596/2(13 کنال 1 مرلہ)، 600 (93 کنال 12 مرلہ)، 601 (06 کنال 18 مرلہ)، 607 (09 کنال 12 مرلہ)، 606 (8 کنال 1 مرلہ)، 608 (25 کنال، 01 مرلہ اور 597 (05 کنال، 4 مرلہ) پر مشتمل ہے۔