بھارتی فوج گیارہ آر آر بھمڈارکوٹ کی جانب سے اخروٹ کی کاشت کو فروغ دینے اور پروسیسنگ کے لیے ایک پروجیکٹ کی شروعات کی گئی۔ اس منصوبے کے لیے مغل میدان، چاس اور نواپچی میں تین سیلف ہیلپ گروپس کا انعقاد کیا گیا۔ اس منصوبہ کا مقصد خواتین کو خود انحصار بنانا ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
سیلف ہیلپ گروپس کو اخروٹ کی کاشت اور پروسیسنگ کی تکنیک سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہر سیلف ہیلپ گروپ کو اخروٹ پروسیسنگ مشین، پیکنگ مشین، پیکنگ میٹریل اور وزنی مشین مہیا کی گئی ہے۔