اردو

urdu

ETV Bharat / city

Teacher Suspend in Rajouri: راجوری کے اسکول میں بچی کی بےرحمی سے پٹائی - jammu and kashmir news

ضلع راجوری کے سب ڈویزن کورٹرنکا کے گورنمنٹ۔مڈل اسکول کدریان پنچایت درمان کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے ایک بچی کی بےرحمی سے پٹائی کی، جس کے بعد بچی کے والدین نے انتظامیہ تک اس مسلے کو لے گئے۔

Teacher Suspend in Rajouri
راجوری کے اسکول میں بچی کی بےرحمی سے پٹائی

By

Published : Apr 6, 2022, 12:29 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 1:42 PM IST

نثار احمد نامی ایک ٹیچر نے زیر تعلیم بچی کی بےرحمی سے پٹائی کی جس کے بعد بچی کافی زخمی ہو گئی۔ بچی کے والدین نے ضلع انتظامیہ سے اس مسئلہ پر نظر ثانی کرنے کی گزارش کی تھی، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی شروع کردی ہے۔

راجوری میں ٹیچر معطل

یہ بھی پڑھیں:

Absconder arrested by rajouri police: راجوری پولیس نے مفرور ملزم کو کیا گرفتار

دوسری جانب بچی کے والدین نے پوچھا ہے کہ آخر کس وجہ سے اتنی بےرحمی سے بچی کو مارا گیا۔ تاہم انتظامیہ نے والدین کو یقین دلایا کہ اس مسئلے کی پوری طرح سے جانچ کی جائگی اور ایسے شخص کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تاہم اسکول میں باقی تعینات اساتذہ کے خلاف بھی انکوائری جاری کردی گی ہے اور ضلع انتظامیہ نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس کی تحقیقات کریگی۔

Last Updated : Apr 6, 2022, 1:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details