سرکاری ذرائع کے مطابق ان ڈرونز کو کل شام 8 بجے سے نو بجے کے قریب دیکھا گیا جس کے بعد مستعد بی ایس ایس جوانوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ڈرونز پر فائرنگ کی اور انہیں واپس پاکستان کی سرحد کے پار جانے پر مجبور کیا۔
جموں و کشمیر میں 27 جون کو بھارتی ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے حملے میں ڈرون کے استعمال کے بعد سے مسلسل سرحد پر ڈرون دیکھے جا رہے ہیں۔ جموں خطہ میں مسلسل ڈرون دکھائی دینے کے بعد سے سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں جموں و کشمیر میں 23 جون کی صبح بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب انہوں نے انخور سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔