اردو

urdu

ETV Bharat / city

Suspected Drone Spotted: جموں کے کانہ چک علاقے میں مشتبہ ڈرون دیکھا گیا - جموں و کشمیر میں مشتبہ ڈرون دیکھا گیا

جموں شہر کے مضافاتی علاقہ سندھ ون کانہ چک میں مشتبہ ڈرون Suspected Drone Spottedکی سرگرمی کے بعد سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Suspected drone spotted in Sandhawan
Suspected drone spotted in Sandhawan

By

Published : Jan 12, 2022, 1:29 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہر کے سندھ ون کانہ چک علاقے میں مقامی لوگوں نے منگل کی رات ایک ڈرون دیکھا۔ Suspected Drone Spotting Reported in Jammu

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ڈرون سرگرمی کو دیکھتے ہی حکام کو اس کے متعلق مطلع کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا لیکن فی الحال اس بارے میں کسی قسم کی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ نزدیک آنے کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے ڈرون سرگرمیوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے لیکن ہم کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details