جموں:محکمۂ ایجوکیشن نے جموں صوبہ کے گرمائی زون میں آنے والے سرکاری اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ Summer Vacation In Jammu Zone Schools۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق جموں میں پڑ رہی شدید گرمی کی لہر کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری و نجی رجسٹرڈ اسکولوں میں گرمائی تعطیلات دی جارہی ہیں۔
Summer Vacation In Jammu Zone Schools: جموں میں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - اہم خبر جموں اسکول
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے خطۂ جموں میں شدید گرمی کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تازہ حکم نامے کے مطابق چھٹیاں 23 مئی سے 9 جولائی تک ہوگی۔ Summer Vacation In Jammu Zone Schools
جموں صوبہ میں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
اس حکم نامے کے مطابق پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 23 مئی سے 9 جولائی تک چھٹیاں کر دی گئی ہیں جب کہ اسی طرح 9ویں سے 12 جماعت تک کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 30 مئی سے 9 جولائی تک سرکاری چھٹیاں رہیں گی۔
مزید پڑھیں: