جموں کشمیر انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جموں کشمیر کے بیشتر اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں سرمائی دارالحکومت جموں میں بیرون ریاست سے آئے ہوئے مزدورں کے لئے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکٹ بوکنگ سنٹر کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ساتھ ہی جموں کے جنرل بس اسٹینڈ سے بیرون ریاست جانے والے مسافروں کے لئے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بیرون ریاست جانے والے مسافروں کے لئے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع - مسافروں کے لئے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع
جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں میں مہاجر مزدوروں کے لیے ایس آر ٹی سی بس خدمات شروع کی ہے، تاکہ ان مہاجر مزدوروں کو اپنے شہر جانے میں کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بیرون ریاست جانے والے مسافروں کے لئے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع
واضح رہے کہ فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے، لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کی شام 8 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو کا اعلان بھی کیا ہے۔ وہیں گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں پہلا کورونا میوٹنٹ کیس بھی پایا گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔